Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبداللہ شفیق نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

Now Reading:

عبداللہ شفیق نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا
عبداللہ شفیق نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

عبداللہ شفیق نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

گال: عبداللہ شفیق نے سری لنکا کے خلاف 342 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شاندار سنچری کی بدولت جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق نے سابق لیجنڈری بلے باز اور سابق کپتان جاوید میانداد کا پہلے چھ ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک انہوں نے 112 رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ توڑا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عبداللہ شفیق سری لنکا کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھانے کے لیے پرجوش

پہلے چھ ٹیسٹ میچز میں میانداد نے 652 رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ عبداللہ شفیق پہلے چھ ٹیسٹ میچز میں اب تک 672 رنز اسکور کرچکے ہیں اور پانچویں دن کا کھیل اب بھی باقی ہے جس میں وہ مزید رنز کرسکتے ہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1549381860274348032

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گال میں پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے۔

Advertisement

پاکستان کو جیت کے لیے اب بھی 113 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کے پاس 7 کھلاڑی باقی ہیں اور عبداللہ شفیق کے ساتھ محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔

Advertisement

گذشتہ روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز اسکور کرلیے تھے جبکہ پانچویں دن پاکستان نے مزید اسکور کو بڑھاتے ہوئے 229 رنز کرلیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر