
کشمیرپریمیئرلیگ سیزن 2؛ 7 سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت مل گئی
لاہور: کشمیرپریمیئرلیگ سیزن 2 کے لیے 7 سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو پی سی بی نے کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے کشمیرپریمیئرلیگ کے ڈائریکٹر راشد لطیف کی درخواست پر کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دی ہے۔
جن کھلاڑیوں میں لیگ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے، ان میں اظہرعلی، فوادعالم، عابد علی اور نعمان علی شامل ہیں جبکہ عثمان علی، محمد ہریرہ اورحسیب اللہ کوبھی موقع مل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا شاہد آفریدی انجری کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا سیزن کھیلیں گے؟
واضح رہے کہ کشمیرپریمیئرلیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کی ڈرافٹنگ 21 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی جبکہ اس سے قبل سینٹرک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
دوسری جانب کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شاہد آفریدی نے جموں جانباز کو نطور مینٹور جوائن کرلیا ہے جبکہ وہ ایکشن میں بھی دکھائی دیں گے۔
اس حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں اب بھی لیگ کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن ڈاکٹروں نے سرجری کا مشورہ دیا ہے لیکن میں ورزش کے ذریعے کمر کا درد ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: راشد لطیف کشمیر پریمئر لیگ کے ڈائریکٹر آپریشنز مقرر
انہوں نے کہا تھا کہ فٹنس کی وجہ سے مکمل لیگ نہیں کھیل سکتا لیکن جموں جانباز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک دو میچ ضرور کھیلوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News