Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسٹ رینکنگ: ریشابھ پانت اور جونی بیئر اسٹو ٹاپ ٹین میں شامل، اینڈرسن کی بھی ترقی

Now Reading:

ٹیسٹ رینکنگ: ریشابھ پانت اور جونی بیئر اسٹو ٹاپ ٹین میں شامل، اینڈرسن کی بھی ترقی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے ریشابھ پانت ، انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو بڑی چھلانگیں لگاکر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق  ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں پہلی چار پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی تاہم اس سے نیچے کافی تبدیلیا آئی ہیں۔

انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو 11 اور بھارت کے ریشابھ پانت 6 درجے ترقی پاکر  بلے بازوں کی ٹاپ ٹین  فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

بیئراسٹو نے بھارت کے خلاف میچ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کی اور انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

بیئراسٹو موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں  اب تک چھ سنچریز کی مدد سے 55.36 کی اوسط سے 1218 رنز  بناچکے ہیں۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1544594328567566336

بلے بازوں کی ٹاپ ٹین فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے،آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے اور اسٹیو اسمتھ تیسرے اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے ریشابھ پانت گیارہویں سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ  کیوی کپتان  کین ولیمسن ایک درجے تنزلی سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی ساتویں پوزیشن بدستور برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے دو درجے اور بھارت کے روہت شرما ایک درجے تنزلی سے بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو 21 ویں پوزیشن سے 10 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور بھارت کے ویرات کوہلی بلے بازوں کی ٹاپ ٹین فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1544599267066912768

بولنگ کی فہرست میں ابتدائی پانچ پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی چھٹی سے دسویں پوزیشن تک معمولی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

بولنگ کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز  کی پہلی ، بھارت روی چندرن ایشون  کی دوسری اور جسپریت بمراہ  کی تیسری، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی   کی چوتھی ،جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا  کی پانچویں پوزیشن بدستور برقرار ہے۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ایک درجے ترقی سے چھٹی پوزیشن پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر چلے گئے۔

ویسٹ انڈیز کے کیمارر وچ  کی آٹھویں  پوزیشن برقرار ہے  جبکہ  نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر ایک درجے ترقی سے نویں پوزیشن پر آگئے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے رویندرا جدیجا کی پہلی اور روی چندرن ایشون کی دوسری، بنگلا دیش کے شکیب الحسن کی تیسری، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی چوتھی اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پانچویں پوزیشن بدستور برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر