
مشتاق احمد نے یاسر شاہ کو سری لنکا کے خلاف اہم ہتھیار قرار دے دیا
پاکستان کے لیجنڈری اسپنر مشتاق احمد کا دورہ سری لنکا کے حوالے سے کہنا ہے کہ گرین شرٹس ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سری لنکا کو پچھاڑنے کے لیے تیار ہے۔
نجی خبر رساں اسپورٹس ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے لیجنڈری اسپنر مشتاق احمد نے قومی ٹیم میں لیگ اسپنرز کی اہمیت، یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم ایک ساتھ کھیل کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ان کے پاس کامیابی کا موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس باؤلنگ میں ایک اچھا یونٹ موجود ہے اور وہ پچ پر ریورس سوئنگ سمیت گیلے پن کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو اکثر سری لنکن پچز پر پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بلے باز ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی تیار ہیں جبکہ فنگر اسپنرز سری لنکن پچز پر انتہائی موثر ثابت ہوں گے۔
سابق لیگ اسپنر کہتے ہیں اگر آپ جے سوریا کو دیکھیں تو وہ لائن اور لینتھ کے ساتھ انتہائی مطابقت رکھتے تھے جبکہ وہ وکٹ ٹو وکٹ بال کرتے ہوئے اپنی رفتار بھی بدلتے تھے۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بلے بازوں کو لمبے قد کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس کے برعکس پاکستانی بلے بازوں کو اس حوالے سے مطالعہ کرنا کا کافی وقت مل گیا اور مجھے یقین ہے کہ کھلاڑی نیچے کی گیندوں کو بھی بہتر کھیلیں گے۔
یاسر شاہ جن کو ایک سال بعد اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ اپنی توجہ انتہائی مرکوز رکھتے ہیں جوکہ کسی بھی میچ جیتنے والے بولر کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ پہلے ہی کئی رکارڈز توڑ چکے ہیں اور جے سوریا کی طرح ان کے لیے بھی ہمیشہ حالات سازگار رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان کو میچ جتوانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے جبکہ انہوں نے اپنی فٹنس پر بھی بھرپور کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 16 جولائی سے گال میں ہورہا ہے جس کا پہلا میچ 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری میچ 24 سے 28 جولائی کے درمیان کولمبو میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News