Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو شکست دے دی

Now Reading:

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو شکست دے دی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو باآسانی 35 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے  مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور رومن پاول کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔

رومن پاول نے صرف 28 گیندوں پر 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی برق رفتار  ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

برینڈن کنگ 57  ، کپتان نکولس پوران 34، کائل مایرز 17 اور روماریوں شیفرڈ 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اوڈیان اسمتھ 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے شورفل الاسلام  نے 2 جبکہ مہدی حسن، شکیب الحسن اور مصدق حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

جواب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی۔

کپتان شکیب الحسن 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے، مہدی حسن 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ عفیف حسین  نے 34 اور مصدق حسین نے 15  رنز بنائےجبکہ دیگر  کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

Advertisement

نورالحسن 7، لٹن داس 5 اور انعام الحق 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عبید میکوئےاور روماریو شیفرڈ نے 2،2 جبکہ عقیل حسین اور اوڈیان اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

رومن پاول کو برق رفتار ناقابل شکست نصف سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ  7 جولائی بروز جمعرات کو کھیلا جائے  گا۔ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا اور ایک اننگز بھی مکمل نہ ہوپانے کے سبب اس کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر