
نڈا ڈار کی آل راؤنڈر پرفارمنس کے باعث پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی
بریڈی: نڈا ڈار کی آل راؤنڈر پرفارمنس کی بدولت پاکستان ویمن ٹیم نے سہہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کو ڈی ایل ایس میتھڈ پر 13 رنز سے شکست دے دی ہے۔
ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت میچ کو 14 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جس میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے جبکہ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت آئرلینڈ کو جیت کے لیے 97 رنز درکار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل سےشروع ہوگا
آئرلینڈ ویمن ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں شاندار اوپننگ کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر ہی 7.4 اوورز میں 55 رنز جڑ دیے لیکن بعد ازاں پاکستانی بولرز نے وکٹیں لینا شروع کی تو آئرلینڈ ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔
دس اوورز کے کھیل کے بعد میزبان ٹیم کو 3 اوورز میں 31 رنز درکار تھے کہ ندا ڈار نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور لاپرینڈر گاسٹ کو آؤٹ کردیا۔
آخری اوور میں میزبان ٹیم کو 18 رنز درکار تھے کہ کپتان بسمہ معروف نے فاطمہ ثنا کو گیند تھمادی، جنہوں نے صرف 4 رنز دے کر میچ کا اختتام کیا جبکہ آخری اوور میں آئرلینڈ کی تین وکٹیں گرگئی جس میں سے دو رن آؤٹ ہوئے۔
نڈا ڈار نے اس میچ میں 17 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بیٹنگ میں انہوں نے 15 گیندوں پر 26 رنز اسکور کیے جبکہ انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو رن آؤٹ بھی کیا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1549479919826178048
نڈا ڈار نے اپنی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا جبکہ ان کی بہترین کارکردگی کے عوض انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News