
انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو 118 رنز سے شکست دے دی۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کو 29،29 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
انگلینڈ ٹیم 29ویں اوور میں 201 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔لیام لیونگ اسٹون 38 اور سیم کرن 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جونی بیئر اسٹو 28، ڈیوڈ ویلی 21، کپتان جوز بٹلر 19، فل سالٹ 17، جیسن روئے 14، عادل رشید 12، معین علی 6 اور جو روٹ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ریس ٹوپلی ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈوین پریٹوریس نے 4، اینرچ نورکیا اور تبریز شمسی نے 2،2 اور کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
England level the series with a thumping 118-run victory 👊#ENGvSA | https://t.co/NeFiReujt4 pic.twitter.com/4vrFQQ84HZ
— ICC (@ICC) July 22, 2022
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 21ویں اوور میں صرف 83 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔جانیمن ملان، ریسی وینڈر ڈسن، ایڈن مارکرام اور لنگی نگیدی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
ہینرچ کلاسن سب سے زیادہ 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈوین پریٹوریس 17، ڈیوڈ ملر 12، اینرچ نورکیا 6، کوئنٹن ڈی کوک 5 اور کپتان کیشو مہاراج ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ تبریز شمسی 5 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، معین علی اور ریس ٹوپلی نے 2،2 جبکہ ڈیوڈ ویلی اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ICYMI: England delivered a commanding performance in Manchester to level the series 👊 #ENGvSA https://t.co/lJxXpHL8Tj
— ICC (@ICC) July 23, 2022
انگلینڈ کے سیم کرن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 62 رنز سے شکست دے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا فیصلہ کن میچ کل لیڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News