
بھارت نے دورہ انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لئے 199 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو اس میچ میں آرام دیا گیا۔
بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ایشانت کشن نے اننگ کا آغاز کیا، مگر روہت شرما تیز کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 24 رنز بنائے۔
ایشانت کشن بھی وکٹ پر زیادہ دیر تک ٹہر نہ سکے اور 46 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی 8 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی تیسری وکٹ 89 رنز پر گری، جب دیپک ہودا 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محتاط انداز میں اسکور آگے بڑھانے والے سوریا کمار یادیو 39 رنز بنا سکے۔
دوسرے اینڈ پر ہردیک پانڈیا نے بھارت کی ڈوبتی کشتی کو سنبھالا دیا اور 51 رنز بنائے، لیکن ان کا ساتھ دینے والے ایکسار پٹیل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور کرس جارڈن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News