Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ : سری لنکا میں سیاسی کشیدگی، یواے ای میزبانی کیلئے پھر فیورٹ

Now Reading:

ایشیا کپ : سری لنکا میں سیاسی کشیدگی، یواے ای میزبانی کیلئے پھر فیورٹ

ایشیا کپ کی میزبانی میں ایک اوراہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سری لنکا میں سیاسی و معاشی کشیدگی کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی یو اے ای میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل حکام کی عرب امارات کے ممبر بورڈز سے ملاقاتیں اور بات چیت جاری ہے۔

اے سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل پرانی تاریخوں پر ایونٹ یو اے ای لیجانے کا پلان تیار کیا جارہا ہے۔

اے سی سی ذرائع کا کہنا تھا کہ سری لنکا بورڈ نے حکومت کے دباؤ میں آکر ایونٹ کی میزبانی پاس رکھی ہوئی ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حالات یکسر بدل چکے ہیں، ملک کے صدر فرار ہوگئے، ملک سیاسی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔

اے سی سی آفیسر نے بتایا کہ ایسے حالات میں محسوس کیا جا رہا ہے کہ ایونٹ کی میزبانی مناسب نہیں ہے۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا کرکٹ اور ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا گیا جس میں پی سی بی نے موقف دیا کہ ہماری پہلی ترجیح سری لنکا کو سپورٹ کرنا اور وہاں ایشیا کپ کھیلنا ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ ٹورنامنٹ سری لنکا میں نہیں ہوا تو سری لنکا کا بہت بڑا کرکٹ اور مالی نقصان ہوگا۔

پی سی بی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سری لنکا کرکٹ اور اے سی سی نے کرنا ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ رواں سال اگست میں سری لنکا میں شیڈول ہے تاہم وہاں پر سیاسی گشیدگی کے باعث فیصلہ سازوں کو اس حوالے سے مشکلات پیش آرہی ہیں کہ وہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی کروائیں یا پھر اسے کسی اور منتقل کردیا جائے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل رواں ماہ کے آخر میں کرے گا۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ موجودہ صورتحال کے باعث سری لنکا کی ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی ہے اور بنگلادیش نے ایشیا کپ کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا کرکٹ بورڈ کو بھی امید ہے کہ ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہی ہوگا اور ایونٹ کے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Advertisement

سری لنکا بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈ ی سلوا نے ایک بیان میں کہا کہ  ہم ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے پُر امید ہیں۔ حال ہی میں 52 دن کے لئے آسٹریلیا کی میزبانی کی ہے اور اب پاکستانی ٹیم سری لنکا میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ 26 اگست سے 11 ستمبر تک شیڈولڈ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے، چیئرمین پی سی بی
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر