
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں پاکستان کے کرکٹرز بھی شامل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ میں بابراعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی غیرملکی کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی بی ایل کے گزشتہ سیزن میں بھی تینوں کرکٹرز کی بات چیت ہوئی تھی، لیگ کے 12 ویں ایڈیشن میں بابر اعظم محمد رضوان اور شاہین آفریدی ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حارث رؤف اور شاداب خان گزشتہ سیزن بھی کھیلے اور اس بار بھی ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ بی بی ایل میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے ڈرافٹ متعارف کرایا گیا ہے، بی بی ایل کا پہلی مرتبہ ڈرافٹ 28 اگست کو ہوگا اور لیگ 13 دسمبر کو شروع ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News