
پی سی بی نے ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا ہے۔
اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں 20 خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ویمنز کرکٹرز طوبیٰ حسن، گل فیروزہ اور صدف شمس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
📢 Tuba Hassan among 20 players awarded enhanced women's central contracts for 2022-23 season 📢#BackOurGirls pic.twitter.com/2h8r7mDxSH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 1, 2022
ندا ڈار اور عالیہ ریاض سمیت 8 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ میں ترقی دی گئی ہے جبکہ کیٹیگری اے میں بسمہ معروف، ندا ڈار اور عالیہ ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔
کیٹیگری بی میں انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل شامل ہیں، کیٹیگری سی میں عائشہ نسیم، منیبہ علی، جویریہ خان، سدرہ امین اور سدرہ نواز کو شامل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں غلام فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سعدیہ اقبال، صدف شمس اور طوبیٰ حسن کو کیٹیگری ڈی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کیا تھا جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا۔
پی سی بی نے ریڈبال اور وائٹ بال دونوں کی مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت دوگنی تنخواہ پانے والے کھلاڑی
تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، امام الحق اور حسن علی کو ریڈبال اور وائٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ دیئے گئے ہیں۔
ریڈ بال کرکٹ میں 10 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے جبکہ 11 کھلاڑیوں کو وائٹ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سات کھلاڑیوں کو بھی ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News