Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

Now Reading:

ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم اور  شاہین آفریدی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق  ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں  دو تبدیلیا ں ہوئی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پاکر چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگئے جبکہ سری سری لنکن کپتان  دیموتھ کرونارتنے ایک درجے تنزلی سے ساتویں سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔

بابر اعظم اب تینوں فارمیٹ  کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ تھری  میں شامل واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں  بھی ترقی ہوئی ہے۔ عبداللہ شفیق 23 درجے ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

Advertisement

انگلینڈ جو روٹ اور آسٹریلیا کے مارنس لبو شین  کا ٹیسٹ رینکنگ میں  بدستور بالترتیب پہلا  اور دوسرا نمبر برقرار ہے۔  آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

بھارت کے ریشابھ پانت پانچویں ، کیوی کپتان  کین ولیمسن چھٹی پوزیشن پر  موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ایک درجہ ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر آگئے۔

بھارت کے روہت شرما کی نویں اور  انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے۔

بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی  کے بعد  چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز  کا پہلا اور  بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔بھارت کے جسپریت بمراہ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا  ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ،نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن ،ویسٹ انڈیز کے کیمارر وچ  ،نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک  بدستور بالترتیب پانچویں سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کے حسن علی ایک درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

Advertisement

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے رویندرا جدیجا کی پہلی اور روی چندرن ایشون کی دوسری، بنگلا دیش کے شکیب الحسن کی تیسری، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی چوتھی اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پانچویں پوزیشن بدستور برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر