Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو 3 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو 3 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے  پہلے ایک روزہ مٰیچ میں سنسنی خیز مقابلے  کے بعد ویسٹ انڈیز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے  کی دعوت دی تو بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

کپتان شیکھر دھون 97، شبمان گل 64 اور شریاس ایئر 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔دیپک ہودا 27 ، اکشر پٹیل 21، سوریا کمار یادیو 13 اور سنجو سیمسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شردل ٹھاکر 7 اور محمد سراج ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

شیکھر دھون سب سے زیادہ عمر میں نصف  سنچری اسکور کرنے والے بھارتی کپتان  بھی بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور گوداکیش موتی نے 2، 2 جبکہ روماریو شیفرڈ اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین بلے بازوں نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم ویسٹ انڈین 6  وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بناسکی اور  3 رنز سے میچ ہار گئی۔

Advertisement

کائل مایرز 75، برینڈن کنگ 54، شمراہ بروکس 46، کپتان نکولس پوران 25، شائے ہوپ 7 اور رومان پاول 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روماریو شیفرڈ 39 اور عقیل حسین 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج، شردل ٹھاکر اور یوزویندرا چاہل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی کپتان شیکھر دھون کو 97 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا میچ کل 24  جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر