Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، خواتین فٹ بال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ جنسی ہراسانی پر برطرف

Now Reading:

بھارت، خواتین فٹ بال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ جنسی ہراسانی پر برطرف

بھارت کی انڈر 17 خواتین فٹ بال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ الیکس ایمبروز کو جنسی ہراسانی کرنے پرعہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطباق آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کی نگرانی کرنے والے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ سی او اے کے رکن ایس وائی قریشی نے اس برطرفی کے حوالے میڈیا کو بتایا۔

ایس وائی قریشی نے کہا کہ بھارت خواتین انڈر 17 ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ الیکس ایمبروز کو مبینہ بھارت، خواتین فٹ بال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ جنسی ہراسانی پر برطرف کر دیا گیا ہے۔

سابق بھارتی بین الاقوامی ایمبروز کو یورپ کے تربیتی اور نمائش کے دورے کے دوران ایک خاتون کھلاڑی کو جنسی ہراساں کرنے پر ناروے میں معطل کیا اور واپس بلا لیا گیا ہے۔

ایس وائی قریشی نے اپنے ایک ٹویٹ کیا کہ انڈر 17 خواتین کی ٹیم کے اسسٹٹ ہیڈ کوچ الیکس ایمبروز کو جنسی ہراسانی کے الزام میں برطرف کر دیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے.

Advertisement

واضح رہے کہ بھارتی فٹ بال ٹیم  11 سے 30 اکتوبر تک بھارت میں ہونے والے فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر یورپ کا دورہ کر رہی ہے۔

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے معاملات کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سپرد ہیں جنہوں نے اس معاملے کو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کو آگاہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ تھامس ڈینربی واقعہ کے عینی شاہد تھے اور انہوں نے فوری طور پر فیڈریشن کو اس کی اطلاع دی، کیونکہ اس میں ایک نابالغ ملوث تھا۔

یاد رہے کہ انڈر 17 ورلڈ کپ کے میچ تین شہروں بھونیشور، گوا اور ممبئی میں ہوں گے۔

بھارت کو ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں امریکہ، مراکش اور برازیل کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

بھارت اپنی مہم کا آغاز پہلے دن امریکہ کے خلاف کرے گا، اس کے بعد بالترتیب 14 اور 17 اکتوبر کو مراکش اور برازیل کے خلاف میچ ہوں گے۔

Advertisement

بھارت کے گروپ مرحلے کے تمام میچز بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر