
ایشیا کپ 2022 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان
کراچی: 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایشیاکپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ایشیاکپ 2022 کے کمنٹری پینل میں پاکستان کی لیجنڈری جوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس ملک کی نمائندگی کریں گے جب کہ ایونٹ کے لیے دنیا بھر سے کرکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2022 اور دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان
علاوہ ازیں انگلش کمنٹیٹرز کی فہرست میں بھارت سے روی شاستری، عرفان پٹھان، گوتم گمبھیر، دیپ داس گپتا اور سنجے منجریکر شامل ہیں جب کہ سری لنکا کے رسل آرنلڈ، نیوزی لینڈ کے اسکاٹ اسٹائرس اور بنگلا دیش کے اطہر علی خان کو بھی کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2022 دبئی اور شارجہ میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ جزیرہ نما ملک سری لنکا میں سیاسی اور معاشی بحران کے باعث ایشیاکپ یو اے ای منتقل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی براڈ کاسٹر کا آئندہ پاک بھارت میچ کے لیے ’موقع موقع‘ اشتہار نہ بنانے کا فیصلہ
افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ 27 اگست کو افغانستان سے ہوگا جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
ایونٹ میں بھارت، پاکستان، افغانستان، سری لنکا اور بنگلا دیش کے علاوہ متحدہ عرب امارات، سنگاپور، کویت اور ہانگ کانگ میں سے کوئی ایک ٹیم حصہ لے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News