Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ 2022 اور دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

Now Reading:

ایشیا کپ 2022 اور دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان
ایشیا کپ 2022 اور دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

ایشیا کپ 2022 اور دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

پی سی بی نے دورہ نیدر لینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدرلینڈ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کے میچز 16 اگست سے 21 اگست کے دوران کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے بھی 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر کے دوران متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کو حسن علی کی جگہ دونوں اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ان کی بحالی کے پروگرام کی نگرانی ٹیم ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کریں گے جو ان کے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ بھی کریں گے۔

Advertisement

اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی ٹیم میں نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے اسکواڈ سے پانچ تبدیلیاں کی جائیں گی۔

عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔

Advertisement

نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے اسکواڈ

کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان اور حارث رؤف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر بھی دورہ نیدرلینڈز کے خلاف اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے لیے قومی اسکواڈ

اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بھی بابر اعظم کریں گے جبکہ نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف اور افتخار احمد قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

Advertisement

علاوہ ازیں خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر،نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز دھانی اور عثمان قادر بھی ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Advertisement

منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ، محمد یوسف بیٹنگ کوچ اور شان ٹیٹ باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

فیلڈنگ کوچ عبدالمجید، اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم، میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر ابراہیم بادیس اور ٹرینر ڈریکس سائمن بھی اسپورٹ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔

فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن، ٹیم اینالسٹ طلحہ اعجاز، مساجر ملنگ علی اور ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

کرنل (ر) آصف محمود دورہ نیدرلینڈز جبکہ کرنل (ر)محمد عمران اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں ٹیم کے سیکیورٹی منیجر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر