Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی براڈ کاسٹر کا آئندہ پاک بھارت میچ کے لیے ’موقع موقع‘ اشتہار نہ بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

بھارتی براڈ کاسٹر کا آئندہ پاک بھارت میچ کے لیے ’موقع موقع‘ اشتہار نہ بنانے کا فیصلہ
بھارتی براڈ کاسٹر کا آئندہ پاک بھارت میچ کے لیے ’موقع موقع‘ اشتہار نہ بنانے کا فیصلہ

بھارتی براڈ کاسٹر کا آئندہ پاک بھارت میچ کے لیے ’موقع موقع‘ اشتہار نہ بنانے کا فیصلہ

بھارتی براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس نے آئندہ پاک بھارت میچ کے لیے ’موقع موقع‘ اشتہار نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق معروف بھارتی نشریاتی ادارے اسٹار اسپورٹس نے ایشیاکپ 2022 میں ہونے والے پاک بھارت میچز کے لیے اپنی بدنام زمانہ اشتہاری سیریز ’موقع موقع‘ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ’موقع موقع‘ مہم بھارت میں بہت مشہور رہی ہے جس کو بھارتی براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس نے 2015 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل بنایا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت مقابلہ دبئی میں ہوگا

اس اشتہار کا مقصد ورلڈ کپ میں پاکستان کے بہترین ریکارڈ کا مزاق اڑانا تھا تاہم اب براڈ کاسٹر نے اس سیریز کو مزید جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس اشہاری مہم کو جاری نہ رکھنے کی ایک بڑی وجہ گذشتہ پاک بھارت مقابلے میں بھارت کی ذلت آمیز شکست کو قرار دیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ 2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں بھارت کو دس وکٹوں سے بدترین شکست دی تھی۔

Advertisement

 دوسری جانب ایشیا کپ 2022 رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس کے تمام میچز دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

ابتدائی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان 27 اگست کو دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت 28 اگست  کو دبئی میں ہی مد مقابل آئیں گے جبکہ پاکستان اور بھارت 28 اگست کو گروپ مرحلے  کے بعد ممکنہ طور  پر سپر فور اور پھر فائنل میں  بھی مدمقابل آسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر