
انگلینڈ میں ایک کلب میچ کے دوران حیران کن واقعہ پیش آیا جب بولر کی گیند کو امپائر نے وائیڈ بال قرار دی مگر بیٹسمین اس بال پر کیچ آؤٹ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ انگلینڈ کے قصبے میں ایک میچ کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو انگلینڈ بارمی آرمی نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی ہے۔
Umpire already signalling a wide…
OUT caught 🤣🤣🤣 pic.twitter.com/FWLpbTspUG
Advertisement— England's Barmy Army 🏴🎺 (@TheBarmyArmy) August 1, 2022
اس میچ میں ایک اسپنر نے بول کرائی جو واضح طور پر لیگ اسٹمپ کی طرف جا رہی تھی امپائر نے فوراً ہی وائیڈ بال کا اشارہ کر دیا۔
جبکہ دوسری جانب بیٹسمین اس وائیڈ بال کو کھیلنے کے لیے لیگ سائڈ پر چلے گئے اور گیند پر زور دار شاٹ لگانے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے بیٹ کے کنارے سے لگ کر فضا میں بلند ہو گئی۔
وکٹ کیپر جو خود بھی لیگ اسٹمپ کی جانب کھڑے تھے انہوں نے فوراً ہی کیچ کر لیا، بیٹسمین آؤٹ ہونے کے بعد پویلین کی جانب چل پڑا۔
انگلینڈ بارمی آرمی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شئیر ہونے والی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، اور 50 ہزار سے زائد مرتبہ یہ ویڈیو دیکھی جا چکی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے امپائر کی جلد بازی پر انتہائی دلچسپ کمنٹس دیئے ہیں جبکہ بعض نے بیٹسمین کی بھی جلد بازی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News