
کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2؛ احمد شہزاد راولاکوٹ ہاکس کے کپتان مقرر
پاکستان کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے لیے راولاکوٹ ہاکس کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔
اس تقرری کا اعلان راولا کوٹ ہاکس کے چیئرمین جان ولی شاہین نے کیا، جن کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کو احمد شہزاد کے وسیع تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
The wait is over! Here is Hawks Captain @iamAhmadshahzad. #WeAreHawks | #KheloAazadiSe | #KingdomValleyKPL | #RawalakotHawksTV | #RawalakotTrophyTour pic.twitter.com/LYIQdakELj
— Rawalakot Hawks (@HawksKPL) August 4, 2022
جان ولی شاہین نے کہا کہ احمد شہزاد نے نہ صرف گزشتہ سیزن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد لائیو ٹی وی انٹرویو میں سلیکٹرز پر برہم
اس موقع پر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ ہاکس ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ اس سیزن میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سیزن میں ٹائٹل جیتنا میرے کیریئر کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے اور انشااللہ اس سیزن میں بھی ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میرا مقصد ٹیم کے نوجوانوں اور خاص طور پر کشمیری کرکٹرز کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔
دوسری جانب جمعرات سے دفاعی چیمپئن نے اپنے آبائی شہر راولاکوٹ میں بھرپور سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر پریمیئر لیگ کے حتمی شیڈول کا اعلان
راولاکوٹ ٹیم کے چیئرمین جان ولی شاہین کے ہمراہ کپتان احمد شہزاد، مینٹور یاسر حمید، آصف آفریدی اور سمین گل نے کے پی ایل ٹرافی کے ساتھ پورے شہر کا دورہ کیا۔
AdvertisementWarm welcome by Our fans. Was a pleasant day.#WeAreHawks | #KheloAazadiSe | #RawalakotTrophyTour | #KongdomValleyKPL | #RawalakotHawksTV pic.twitter.com/lh2YRdhjiA
— Rawalakot Hawks (@HawksKPL) August 5, 2022
اس موقع پر شہریوں اور شائقین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ ٹرافی نے شاندار اور خوبصورت بنجوسہ جھیل سمیت شہر کے مختلف مقامات اور پریس کلب کا سفر طے کیا۔
واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا انعقاد 13 سے 26 اگست کے دوران مظفر آباد میں کیا جائے گا جس میں سات ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جن میں ہاکس، جانباز، میرپور رائلز، مظفرآباد ٹائیگرز، کوٹلی لائنز، اوورسیز واریئرز، اور باغ اسٹالینز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News