Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیاکپ؛ پاک بھارت مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟ جانیے

Now Reading:

ایشیاکپ؛ پاک بھارت مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟ جانیے

ایشیاکپ میں پاک بھارت مقابلہ 28 اگست کو دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

ایشیاکپ اس سے قبل ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جاتا رہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے جب ایشیاکپ کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ تک محدود کیا گیا ہو۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 13 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں جس میں سے 7 میچز بھارت کے نام رہے جب کہ 5 میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل 2018 میں کھیلے گئے ایشیاکپ کے سپر فور میچ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جس کے بعد وہ بنگلادیش کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتح قرار پایا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف 9 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہے جس میں 6 کامیابیوں کے ساتھ بھارت کا پلڑا بھاری ہے جب کہ 2 میچز پاکستان کے نام رہے اور ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی بنیاد 1983 میں رکھی گئی تھی جب کہ پہلا ایشیاکپ 1984 میں شارجہ میں کھیلا گیا تھا۔

Advertisement

یہ ایشیاکپ کا 15 واں ایڈٰیشن ہے جو اس سے قبل ستمبر 2020 میں کھیلا جانا تھا لیکن عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔

Advertisement

ایشیاکپ کا ٹائٹل 7 مرتبہ بھارت کے نام رہا ہے جب کہ دو مرتبہ پاکستان اور پابچ مرتبہ سری لنکا کے نام رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر