Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی سے خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے

Now Reading:

بھارتی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی سے خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے
بھارتی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی سے خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے

بھارتی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی سے خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے

پاک بھارت میچ سے قبل دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کی آپس میں ملاقاتیں جاری ہیں جب کہ گذشتہ روز بھارتی کھلاڑی انجری کے شکار شاہین شاہ سے خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے لیے پاکستان اور بھارت سمیت 6 ٹیمیں دبئی پہنچ گئی ہیں اور اس دوران پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کی آپس میں ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے دو بڑے نام ایک فریم میں، صارفین کے تبصرے

Advertisement

گذشتہ روز انجری کے شکار شاہین شاہ آفریدی جب آرام کررہے تھے تو بھارتی کھلاڑیوں نے ان سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1562861976602247168

ملنے والے کھلاڑیوں میں بھارت کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی، یزویندر چاہال، کے ایل راہول، شریاس ایئر اور رشبھ پنٹ شامل تھے۔

بھارتی کھلاڑیوں نے شاہین شاہ آفریدی سے ان کی فٹنس کا پوچھا اور جلد ٹیم میں واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے کوچنگ اسٹاف کے درمیان بھی خوشگوار ملاقات ہوئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشیاکپ 2022 کا آغاز 27 اگست سے ہورہا ہے جب کہ ایونٹ کے لیے پاکستان ٹیم کو شاہین شاہ آفریدی کی خدمات حاصل نہیں تاہم وہ ری ہیب کے لیے ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب 24 اگست کو کرکٹ کے دو بڑے نام بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات ہوئی تھی جس کو کرکٹ شائقین نے خوب سراہا تھا۔

Advertisement

دونوں کھلاڑیوں کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جب کہ اس ویڈیو کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایشیاکپ 2022 میں روایتی حریف پاک بھارت کا مقابلہ 28 اگست کو شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا
محمد عامر کی ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش
اذلان شاہ کپ: پاکستان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر