
انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر پاکستان ٹیم 200 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
پاکستان مینز کرکٹ ٹیم آج رات انگلینڈ کے خلاف ایک تاریخی میچ کھیلنے گراؤنڈ پر اتری اور 200 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا سیریز میں برتری کا خواب چکنا چور، پاکستان کی فتح
اس میچ میں بھی قومی ٹیم نے فتح کا جھنڈا لہرایا اور 3 رنز سے کامیابی اپنے نام کی جب کہ میچ کے اختتام تک سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا۔
قومی ٹیم نے پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی 2006 میں انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ہی کھیلا تھا جب کہ 200 واں ٹی ٹوئنٹی میچ بھی انگلینڈ کے خلاف ہی کھیلا۔
A journey that began in 2006 🙌
AdvertisementWe are playing our 2️⃣0️⃣0️⃣th T20I today – the first team to achieve this landmark 👏#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/LKBeNoaj5X
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2022
پاکستان ٹیم نے کل ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 122 میں فتوحات حاصل کیں ہیں جب کہ 70 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 7 میچز بے نتیجہ رہے۔ قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 63.14 فیصد رہا ہے۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہے جو اب تک 181 میچز کھیل چکی ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 171 میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنے بہترین لمحات شیئر کیے ہیں۔
Advertisement🗣️ Let's hear from the players as they recall their favourite moment ahead of Pakistan's 200th T20I 🇵🇰
Reply with your favourite moment 👇#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/63vi1R7jCG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News