Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابوظہبی ٹی 10 لیگ، پاکستانی کھلاڑی بھی جلوہ گر ہوں گے

Now Reading:

ابوظہبی ٹی 10 لیگ، پاکستانی کھلاڑی بھی جلوہ گر ہوں گے

ابوظہبی کی ٹی 10 لیگ میں پاکستان کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا چھٹا ایڈیشن اس سال کے آخر میں شروع ہونے والا ہے، شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم 23 نومبر سے 4 دسمبر تک ٹورنامنٹ کا میزبان ہوگا۔

ایڈیشن کا مسودہ کل رات پیش کیا گیا، ہر اسکواڈ نے پچھلے سال کے چند کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔

ڈیوین براوو کو دہلی بلز نے برقرار رکھا، آندرے رسل اور ڈیوڈ ویز کو دکن گلیڈی ایٹرز میں رکھا گیا، اور بنگلہ ٹائیگرز نے محمد عامر اور متھیشا پتھیرانا کو نہیں چھوڑا۔

اس سال لیگ کے ایڈیشن میں دو نئی ٹیمیں، موریس ویل سیمپ آرمی اور نیویارک اسٹرائیکرز شامل کی گئی ہیں اور ان کی قیادت بالترتیب ڈیوڈ ملر اور کیرون پولارڈ کریں گے۔

Advertisement

مزید برآں، تمام ٹیموں نے ڈرافٹ سے پہلے ایک پلاٹینم پلیئر کو سائن اپ کیا تھا اور سیزن کے لیے ایک آئیکون کھلاڑی کا نام دیا تھا۔

عامر کے علاوہ پاکستان کے 5 کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں شامل کیا گیا اور اس کے بعد وہ لیگ کھیلیں گے۔

پاکستانی لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے، تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور 24 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد بٹ میزبان ٹیم ابوظہبی کی جانب سے کھیلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر