Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان بولر سے جھڑپ، آصف علی پابندی سے بچ گئے

Now Reading:

افغان بولر سے جھڑپ، آصف علی پابندی سے بچ گئے
افغان بولر سے جھڑپ، آصف علی پابندی سے بچ گئے

افغان بولر سے جھڑپ، آصف علی پابندی سے بچ گئے

افغان بولر سے جھڑپ کے بعد آصف علی پابندی سے بچ گئے ہیں تاہم ان پر صرف میچ فیس کا جرمانہ طے ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی بلے باز آصف علی اور افغان بولر فرید احمد میچ ریفری کے سامنے پیش ہوئے جب کہ دونوں کھلاڑیوں پر لیول ون کی خلاف ورزی ثابت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی کل سری لنکا کے خلاف میچ کے لئے کلیئر قرار دے دیے گئے ہیں، آصف علی پر صرف میچ فیس کا جرمانہ طے ہوا ہے جب کہ آئی سی سی آئندہ 24 گھنٹوں میں جرمانے کا اعلان کرے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آصف علی اور افغان بالر کی جھڑپ ہیٹ آف دی مومنٹ تھی، محمد یوسف

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان ایشیاکپ سپر فور مرحلے کا میچ کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

میچ کے دوران آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، افغان بولر نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے نازیبا اشارے کیے تھے۔

ردعمل میں آصف علی نے افغان بولر پر اپنا بلا اٹھایا تھا جب کہ اس دوران دونوں کھلاڑی بھی آمنے سامنے آگئے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان سے شکست کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2022 سے باہر ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر