
ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر
ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے جن کے اہم کھلاڑی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف جیت میں اہم کردار کرنے والے بھارتی کھلاڑی رویندرا جڈیجا انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رویندرا جڈیجا دائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ایشیاکپ سے باہر ہوئے ہیں جب کہ ان کی جگہ اسپنر اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رویندرا جڈیجا کو جولائی میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر کردیا گیا تھا، یہ دوسرا موقع ہے جب انہیں گھٹنے میں تکلیف ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ رویندرا جڈیجا نے پاکستان کے خلاف میچ میں 35 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جب کہ دوسرے میچ میں انہوں نے ہانگ کانگ کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 15 رنز دیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News