
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان، محمد عامر کی تنقید
محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان پر چیف سلیکٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر چیف سلیکٹر محمد وسیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
chief slector ki cheap selection 😆
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) September 15, 2022
انہوں نے چیف سلیکٹر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’چیف سلیکٹر نے چیپ سلیکشن کی ہے‘۔
واضح رہے کہ آج پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں کپتانی کے فرائض بدستور بابر اعظم کے سپرد کیے گئے ہیں جب کہ نائب کپتانی شاداب خان کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود کو بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔
علاوہ ازیں آصف علی اور حیدر علی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے جب کہ دیگر اسکواڈ میں حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ اور عثمان قادر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صادق محمد نے سلیکشن کمیٹی تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا
فخرزمان، محمد حارث اور شاہ نواز دھانی کو ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسکواڈ میں سینئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے پر کرکٹ تجزیہ کاروں کی جانب سے بھی چیف سلیکٹر محمد وسیم پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News