Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کو ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی

Now Reading:

انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کو ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی
انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کو ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی

انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کو ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی

پڑوسی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے دونوں ملکوں کی ٹیمیں 2007 کے بعد سے ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے نہیں آئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب انگلینڈ نے مستقبل میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے لیے غیر جانبدار میزبان بننے کی پیشکش کردی ہے۔

ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو نے پاکستان میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پی سی بی سے بات کی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

اس دوران انہوں نے مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے ممکنہ مقامات کی بھی پیشکش کی ہے۔

دونوں ممالک آئی سی سی اور ایشین ایونٹس میں باقاعدگی سے کھیلتے رہے ہیں جب کہ رپورٹس ہیں کہ بھارت اس تجویز کو قبول کرسکتا ہے کیونکہ ان کے لیے غیر جانبدار میدان پر پاکستان سے کھیلنا سیاسی طور پر زیادہ قابل قبول ہوگا۔

دوسری جانب یہ بھی رپورٹس ہیں کہ پی سی بی بھارت سے غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کے لیے رضامند نہیں ہے تاہم انہوں نے ای سی بی کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی کھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

Advertisement

پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی فروری میں ہونے والی جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں بھی نہیں کھیل رہا ہے جس کی ایک اہم وجہ ٹیموں کے تمام مالکان کا بھارتی ہونا ہے۔

جب کہ اس اقدام سے قومی لیگز میں نجی سرمایہ کاری کے اثر و رسوخ پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر