
روی چندرن اشون کی شاہین شاہ سے متعلق پیش گوئی
روی چندرن اشون کا دعویٰ ہے کہ اگر شاہین شاہ آئی پی ایل کی نیلامی کا حصہ ہوتے تو ان کی 14 سے 15 کروڑ میں نیلامی ہوتی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ نہیں ہیں۔ قومی کھلاڑی صرف 2008 کے ایڈٰیشن میں ہی آئی پی ایل کا حصہ رہ چکے ہیں۔
بھارت کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون کا اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اگر شاہین شاہ آئی پی ایل کی نیلامی میں شامل ہوتے تو ان کی چاندی ہوجاتی‘۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے
ان کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نئی گیند سے گیم سیٹ کرتے ہیں اور ان کی یارکرز بھی شاندار ہوتی ہیں، اگر وہ آئی پی ایل کی نیلامی کا حصہ ہوتے تو ان کی 14 سے 15 کروڑ میں نیلامی ہوتی۔
ایشیا کپ میں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے شاہین شاہ پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں لیکن اشون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شاہین کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کے پاس بہت سے متاثر کن بولر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام فاسٹ بولر 140 سے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرواتے ہیں، مجھے نہیں لگتا دنیا میں کسی دوسری ٹیم کے پاس فاسٹ بولرز کا اتنا بھرپور بیک اپ موجود ہوگا۔
روی چندرن اشون کے مطابق پاکستان ٹیم ہمیشہ سے ہی ایسی رہی ہے جب کہ انہوں نے ایشیاکپ میں عماد وسیم کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی آف اسپنر کہتے ہیں ’عماد وسیم پاکستان کے اسکواڈ سے ایک قابل ذکر اخراج ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان کی ہمیشہ کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن اس مرتبہ انہیں موقع نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عماد وسیم کی جگہ پاکستان ٹیم میں محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے جو بھارتی کھلاڑی رویندرا جڈیجا کی طرح ہیں۔
واضح رہے کہ روی چندرن اشون ایشیاکپ 2022 میں بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم پاکستان اور ہانگ کانگ کے خلاف پہلے دو میچز میں انہیں ترجیح نہیں دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News