
اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کرکٹر محمد نواز کی شادی سعودیہ میں کس سے ہوئی اور فیملی میں کون کون ہے۔
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد نواز کا تعلق راولپنڈی سے ہے، ان کی رہائش پنڈی کے ریلوے اسٹیڈیم کے قریب واقع تھی۔
شروع میں جب محمد نواز نے کرکٹ میں دلچسپی لینی شروع کی تو وسائل اتنے نہ تھے کہ یہ شوق آسانی سے پورا کر سکے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کو کچھ مخلص لوگ ملے جنہوں نے ان کے شوق کو آگے بڑھایا۔
محمد نواز شادی شدہ اور ایک خوبصورت بچی کے والد بھی ہیں، ان کی بیگم کا تعلق سعودی عرب سے ہے جبکہ ان کی رہائش جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں تھی اور وہیں ان کی شادی بھی ہوئی۔
ان کی بیگم کا نام ایزدیہار ہے، ایزدیہار سے ان کی منگنی 5 سال رہی اس کے بعد 2018 میں شادی ہوئی، شادی میں ایزدیہار نواز نے سفید رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ نہایت ہی خوبصورت لگ رہی تھی۔
جبکہ محمد نواز نیلے رنگ کے لباس میں خاصے ہینڈسم دکھائی دے رہے تھے، اس جوڑے کی شادی کی تصاویر اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہیں اور لوگوں میں خاصی پسند بھی کی جا رہی ہیں۔
اپنی اہلیہ سے متعلق محمد نواز کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سے میری بیگم نے بھی میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی ہے جس کی وجہ سے میری کرکٹ پر توجہ بڑھتی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News