
محمد حارث
وکٹ کیپر و بیٹر محمد حارث آج رات انگلینڈ کے خلاف چھٹے میچ میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان کے 21 سالہ کھلاڑی محمد حارث ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے 99 ویں کھلاڑی ہوں گے جو آج ڈیبیو کریں گے۔
"I have always received support from my teammates"@iamharis63 is making his T20I debut tonight against England 🙌#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/ILlx4ehzC8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں وکٹ کیپر محمد رضوان بیٹنگ کرتے وقت کمر میں گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے۔
بعد ازاں محمد حارث کو رضوان کے متبادل کے طور پر وکٹ کیپنگ کروائی گئی تھی جب کہ آج وہ باضابطہ طور پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا محمد رضوان چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل سکیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی
محمد حارث کپتان بابر اعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے جب کہ اس سے قبل وہ چار ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ سیریز میں پاکستان کو 2-3 کی برتری حاصل ہے۔
اگر آج پاکستان ٹیم ہار جاتی ہے تو سیریز 3-3 سے برابر ہوجائے گی جب کہ سیریز کا ساتواں اور آخری میچ 2 اکتوبر بروز اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News