
ثقلین مشتاق ایشیاکپ میں فتوحات کی ہیٹرک کے لیے پرامید
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق ایشیاکپ 2022 میں فتوحات کی ہیٹرک کے لیے پرامید دکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا پی سی بی ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بھارت کے خلاف جیت نے یقینی طور پر ٹیم کے حوصلے بلند کیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے بلے باز موجود ہیں جو اننگز میں کسی بھی وقت پرفارم کرسکتے ہیں ، محمد نواز ایک یوٹیلیٹی پلیئر ہیں اور ہم سب جانتے ہیں کہ پریشر کے ماحول میں کیا کرنا ہے لیکن انہوں نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند اوورز میں ہی بھارت سے میچ چھین لیا تھا‘۔
بھارت نے پاور پلے کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز اسکور کرلیے تھے لیکن پاکستانی اسپنرز نے درمیانے اوورز میں زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور رنز کو روک کر بھارت کی اہم وکٹیں گرادی تھیں۔
ساتویں اور 14 ویں اوورز کے درمیان بھارت کا رن ریٹ آٹھ سے بھی نیچے آگیا تھا جب کہ اس دوران انہوں نے کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو اور رشبھ پنت کی اہم وکٹیں بھی گنوا دی تھیں۔
اس دوران محمد نواز اور شاداب خان بولنگ کررہے تھے جب کہ بالترتیب انہوں نے 6.25 اور 7.75 کے اکانومی ریٹس سے 25 اور 31 دن رنز دیے تھے۔
ثقلین مشتاق کہتے ہیں کہ شاداب خان اور محمد نواز نے درمیانی اوورز میں جو کچھ کیا وہ ہمارے لیے گولڈ سے کم نہیں تھے، انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں کو بیڑیاں ڈالتے ہوئے باقاعدگی سے وکٹیں حاصل کیں جس کا اثر مجموعی اسکور پر پڑا۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ درمیانی اوورز کی وجہ سے ہم بھارت کو 7 وکٹوں پر 181 تک محدود رکھںے میں کامیاب رہے جب کہ حارث رؤف نے آخری اوور میں غیر معمولی بولنگ کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ دیکھیں تو ہمارے پاس ایک اچھا بولنگ اٹیک ہے، نسیم شاہ اور شاہ نواز دھانی نئی گیند سے اچھی بولنگ کرتے ہیں جب کہ درمیانی اوورز میں ہمارے اسپنرز کسی بھی ٹیم کے لیے خطرہ ہیں اور حارث رؤف کی ڈیتھ پچز پر گیند کروانے کی ایک اچھی کلاس ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: عمر گل نے بابر اعظم اور رضوان کے خلاف پلان تیار کرلیا
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 میں پاکستان کا اگلا مقابلہ آج افغانستان سے جاری ہے جو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
دونوں ٹیمیں اس فارمیٹ میں دو مرتبہ ایک دوسرے کے سامنے آچکی ہیں جب کہ دونوں مرتبہ پاکستان نے ہی کامیابی حاصل کی ہے۔
اس حوالے سے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ’افغانستان ایک اچھی ٹیم ہے جس کا وقتاً فوقتاً انہوں نے اظہار بھی کیا ہے لیکن آج کے میچ میں ہم فتوحات کی ہیٹرک کے لیے پرامید ہیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News