
کیا حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلیں گے؟
ایشیاکپ 2022 کے فائنل میں حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایشیاکپ کے فائنل میں اپنا 39 واں بین الاقوامی میچ کھیلا جس میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی 50 وکٹیں مکمل کیں۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1568984414847221761
حارث رؤف 50 وکٹیں لینے والے دسویں پاکستانی بولر اور چوتھے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے ہیں جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز عمر گل، سعید اجمل، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، سہیل تنویر اور عماد وسیم بھی حاصل کرچکے ہیں۔
سب سے کم 36 میچز میں عمر گل نے 50 وکٹیں حاصل کیں ہیں جب کہ سعید اجمل نے 37 اور حسن علی نے 38 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
علاوہ ازیں محمد عامر اور شاداب خان نے 41، 41 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کا فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں سری لنکا نے پاکستان کو باآسانی 23 رنز سے شکست دے دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News