Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصباح نے سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی کا بہترین مڈل آرڈر بلے باز قرار دے دیا

Now Reading:

مصباح نے سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی کا بہترین مڈل آرڈر بلے باز قرار دے دیا
مصباح نے سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی میں بہترین مڈؒل آرڈر بلے باز قرار دے دیا

مصباح نے سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی میں بہترین مڈؒل آرڈر بلے باز قرار دے دیا

ٹی ٹوئنٹی میں تیسرے نمبر کے بہترین بلے باز سوریا کمار یادیو نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 40 گیندوں پر 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچز جاری ہیں جس میں گذشتہ روز بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

اس میچ میں بھارتی مڈل آرڈر بلے باز سوریا کمار یادیو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو سہارا دیا اور 40 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سوریا کمار یادیو نے رضوان سے بڑا ریکارڈ چھین لیا

سوریا کمار یادیو کی اس اننگز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے جب کہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے انہیں ٹی ٹوئنٹی کا بہترین مڈؒل آرڈر بلے باز قرار دیا ہے۔

گذشتہ روز بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ’میں نے اس طرح کی بیٹنگ نہیں دیکھی، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین مڈل آرڈر بلے باز ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس پچ پر اور میچ کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایسی بولنگ کے خلاف 170 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانا حیرت انگیز ہے‘۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا ’میچ کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ گیند کہا آئے گی اور اسے کہاں مارا جاسکتا ہے‘۔

Advertisement

علاوہ ازیں شعیب ملک نے بھی اس میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کی کامیابی اور مستقل مزاجی کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کھیل میں تبدیلی نہیں کی، یہاں تک کہ جب وہ دو اننگز میں آؤٹ ہوتے ہیں تو ان کے کھیلنے کا انداز ایک جیسا ہوتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوریا کمار کنڈیشنز اور بولرز کا پہلے اچھی طرح سے جائزہ لیتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سے شاٹس کام کرسکتے ہیں جب کہ وہ بولرز کے دماغ سے بھی کھیلنا جانتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر