Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان اور آئی پی ایل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی اجازت

Now Reading:

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان اور آئی پی ایل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی اجازت

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان اور آئی پی ایل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ کے مطابق ایک مکمل قوت والی ٹیم دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں شیڈول دورے کے پہلے مرحلے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے موقع پر دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جب کہ دو ورلڈ کپ سپر لیگ کے میچز بھی اس دورے کا حصہ ہوں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

دوسرے مرحلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل اور مئی 2023 میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی، اس موقع پر 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جب کہ اس دورے کی تاریخی آئی پی ایل سے متصادم ہوں گی۔

نیوزی لینڈ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے کی تاریخیں آئی پی ایل سے متصادم ہونے کی وجہ سے کئی کیویز کرکٹر دستیاب نہیں ہوں گے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ ’میرے مطابق نیوزی لینڈ کی مکمل قوت والی ٹیم ہی پاکستان کا دورہ کرے گی‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میری کھلاڑیوں اور ان کی ایسوسی ایشنز سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے لیکن کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت ہوگی اور وہ دورہ پاکستان یا آئی پی ایل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

Advertisement

ڈیوڈ وائٹ کہتے ہیں کہ ہمارے وفد نے اس سال کے شروع میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور انہیں سیکیورٹی پر مکمل اعتماد ہے تاہم اس حوالے سے ہم نیوزی لینڈ کی حکومت اور سفارت خانے سے مکمل رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرٹ ٹیم نے گذشتہ سال راولپنڈی مین پہلے ون ڈے سے قبل ہی سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر