
سہ فریقی سیریز کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان
پاکستان، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل سے سہ فریقی سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
پاکستان، بنگلادیش اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا آغاز کل سے ہورہا ہے جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سہ فریقی سیریز کے میچز کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جو کہ 14 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
دوسری جانب سہ فریقی سیریز کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بنگلادیش کا کوئی کمنٹیٹر شامل نہیں جب کہ پاکستان سے صرف وقار یونس کو شامل کیا گیا ہے۔
The Spark Sport commentary team for the season also see's the return of many familiar faces such as, Frankie Mackay and Katey Martin, along with former captain Stephen Fleming, Mark Richardson, Craig McMillan, Scotty Stevenson and Grant Elliott.#SparkSport pic.twitter.com/wWCnZxFySs
Advertisement— Spark Sport (@sparknzsport) October 5, 2022
علاوہ ازیں نیوزی لینڈ سے اسٹیفن فلیمنگ، مارک رچرڈسن، کریگ میک ملن، گرانٹ ایلیٹ، فرینکی میکے، ریبیکا رولیب اور شین بانڈ کو کمنٹیٹر کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ 8 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جب کہ 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی سردی نے قومی کھلاڑی کی چیخیں نکال دیں
چوتھا میچ 11 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہوگا جب کہ پانچواں میچ نیوزی لینڈ اور بنگلادیش اور چھٹا میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سہ فریقی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News