
دو ماہ بعد گراؤنڈ پر آکر شاہین آفریدی نے کیسا محسوس کیا؟
انجری کے بعد صحتیاب ہونے والے شاہین آفریدی نے گراؤنڈ پر آکر اپنے احساسات شیئر کیے ہیں۔
انجری سے صحتیاب ہونے والے قومی فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کا حصہ تھے۔
انہوں نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں دو اوورز بھی کیے جس میں انہوں نے 7 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کا مخصوص انداز میں شاہین آفریدی کو ویلکم کرنے کا انداز مداحوں کا بھاگیا
آئی سی سی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ دو ماہ بعد گراؤنڈ پر آکر بہت اچھا محسوس کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز بہت مس کی لیکن اب پرفارم کرنے کے لیے کافی پرجوش ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ انجرڈ ہوا، ٹیم سے دور اور تنہا رہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہمیشہ یہی سوچتا رہتا تھا کہ واپس آنا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے گذشتہ روز انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کیا تھا۔
ان کی واپسی کے موقع پر قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی نے شاندار استقبال کیا تھا جب کہ انہوں نے فرداً فرداً خود جاکر تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی جس کی ویڈیو بھی پی سی بی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News