Advertisement
Advertisement
Advertisement

سہ فریقی سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

Now Reading:

سہ فریقی سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
سہ فریقی سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

سہ فریقی سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

کرائسٹ چرچ: پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان سہ فریقی سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہونے جارہا ہے جس کی آج چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

پاکستان، بنگلادیش اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا آغاز بروز جمعہ 7 اکتوبر سے ہوگا جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

Advertisement

سہ فریقی سیریز کے میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے جو کہ 14 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ 8 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جب کہ 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

چوتھا میچ 11 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہوگا جب کہ پانچواں میچ نیوزی لینڈ اور بنگلادیش اور چھٹا میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سہ فریقی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو ہوگا۔

سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج کردی گئی ہے جب کہ نقاب کشائی میں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

Advertisement

ٹرافی کے ساتھ کپتان بابر اعظم اور بنگلایش کے کپتان نورالحسن جب کہ میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے تصاویر بنوائیں۔

Advertisement

تینوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر کرائسٹ چرچ کے مختلف مقامات پر بنوائیں جب کہ ان تصاویر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا گیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1577547244152176641?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1577547244152176641%7Ctwgr%5E5f693373d4fe4a6f2baf6d5b8d02f7bc95b09381%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2382065%2F16

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے قومی ٹیم گذشتہ روز نیوزی لینڈ پہنچی تھی جن میں 16 کھلاڑی اور 13 سپورٹ اسٹاف شامل تھے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1577237908502634496?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1577237908502634496%7Ctwgr%5Ed3356539af6c232bf16aeaa5b060a1d980be01c7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2022%2F10%2F815296%2F

قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج ایک روز آرام کے بعد کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر