Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان مخالف راجر بنی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ منتخب

Now Reading:

پاکستان مخالف راجر بنی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ منتخب

پاکستان کو ہر محاذ پر تنہا کرنے کی مذموم کوشش میں ملوث بھارت نے کرکٹ بورڈ کا سربراہ بھی پاکستان مخالف کو چُن لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرکٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہمہ تن مصروف عمل بھارت نے بی سی سی آئی پاکستان مخالف سابق کھلاڑی راجر بنی کو بی سی سی آئی کا نیا صدر منتخب کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے پاکستانی سرزمین پر ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارت میں مودی سرکار کی حکومت گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کی کرکٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہے، ہندوتوا نظریئے کی حامی مودی سرکار نے جنونی ہندوؤں کی خواہش پرآئی پی ایل سے پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کو ممنوع قرار دیا۔

جنونی ہندوؤں نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ انہوں نے دہشت گردی کی آڑ میں پاکستان کے کرکٹ گراؤنڈز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رکھنے کے اپنے ناپاک عزائم کا برملا اعتراف بھی کیا۔

Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کے خلاف کرکٹ کو بھارتی حکومت کے فیصلے سے منسلک کر کے اپنی جان چھڑا لی ہے۔ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی حکومتی فیصلوں کی آڑ لے کر معصوم نظر آتے ہیں۔

سابق سربراہ بھارتی کرکٹ بورڈ سارو گنگولی پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کے حق میں تھے لیکن بھارتی حکومت نے ان کی ایک نہ چلنے دی۔

اب جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ راجر بنی منتخب ہو چکے ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ کرکٹ میں پاکستان مخالف کوششوں میں مزید تیزی آئے گی۔

واضح رہے کہ راجر بنی ہندوتوا نظریئے کے حامی ہیں اور ماضی میں وہ برملا پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کے سخت خلاف رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بول نیوز نے 9 اکتوبر کو بھارتی ذرائع سے یہ خبر دی تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر کے لیے راجر بنی کا نام زیر بحث ہے اور امکان یہی ہے کہ راجر بنی کو سارو گنگولی کی جگہ بورڈ کا سربراہ منتخب کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر