
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
اسکاٹ لینڈ نے جارج منسی کے ناقابل شکست 66 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
کیلم میکلیوڈ 23 اور مائیکل جونز 20 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے 2،2 جبکہ اوڈین اسمتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 19ویں اوور میں 118 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔جیسن ہولڈر 38 ، برینڈن کنگ 17 اور ایون لوئس 14 کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ نے 3، بریڈ ویل اور مائیکل لیسک نے 2،2 جبکہ جوش ڈیوی اور سفیان شریف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
What a performance 🔥
Scotland get their campaign underway with a commanding victory against West Indies 💪#T20WorldCup | #WIvSCO | 📝 https://t.co/TLOj3XMxLE pic.twitter.com/dc2hvTIGi7
— ICC (@ICC) October 17, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News