Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہین آفریدی کا انجری سے صحت یابی کا سفر کیسا رہا؟

Now Reading:

شاہین آفریدی کا انجری سے صحت یابی کا سفر کیسا رہا؟
شاہین آفریدی کا انجری سے صحت یابی کا سفر کیسا رہا؟

شاہین آفریدی کا انجری سے صحت یابی کا سفر کیسا رہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری سے صحتیاب ہونے کے سفر کو مشکل ترین قرار دیتے ہیں۔

شاہین آفریدی رواں سال جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپسی کی ہے جب کہ انہوں نے انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: دو ماہ بعد گراؤنڈ پر آکر شاہین آفریدی نے کیسا محسوس کیا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حارث رؤف کے ساتھ شاہین آفریدی کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شاہین آفریدی نے اپنی انجری سے بحالی کے سفر کے بارے میں بیان کیا ہے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ’یہ بحالی کا ایک اٹل مرحلہ تھا جس کے اندر میں میدان میں کھیلنا بہت مس کرتا تھا لیکن کھیل سے دور ہونے کے باوجود میں اپنے ساتھیوں سے فون پر بات کرلیا کرتا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ بحالی کے دوران انہیں بہت تکلیف اٹھانا پڑی، لیکن وہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کھیلنے کے لیے پر عزم تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پہلے تو میں چل بھی نہیں پارہا تھا لیکن میرا مقصد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا تھا اور میں نے اپنی توجہ ڈاکٹروں کے مشوروں پر مرکوز کررکھی تھی‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے اس سے قبل کبھی ایسی چوٹ نہیں لگی اور بریسز (دھانتوں کی تاریں) کے ساتھ چلنے کا احساس کافی مشکل تھا، میں نے درد کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے چیزوں کو آہستہ آہستہ لیا اور فائدہ اٹھایا‘۔

Advertisement

شاہین نے اپنی بحالی کے دوران صبر سے کام لینے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور اپنے مداحوں کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اہم بولر قرار دیا جارہا ہے جب کہ مداحوں کی ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

فاسٹ بولر نے 2018 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک 25 ٹیسٹ، 32 ون ڈے اور 40 ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل میچز کھیلے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا جب کہ دوسرا مقابلہ 27 اکتوبر اور تیسرا 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر