Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ میں کتنے شائقین نے شرکت کی؟

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ میں کتنے شائقین نے شرکت کی؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ میں کتنے شائقین نے شرکت کی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ میں کتنے شائقین نے شرکت کی؟

میلبورن: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ میں شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

میلبورن کے تاریخی اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی اپنے نام کی۔

اس میچ میں شائقین کی ایک بڑی اسٹیڈیم میں نظر آئی جب کہ میچ کے ٹکٹس بھی کئی روز پہلے فروخت ہوچکے تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے میلبورن کے تاریخی اسٹیڈیم میں 90 ہزار سے زائد شائقین گراؤنڈ میں موجود تھے جن میں سے زیادہ تر بھارتی شائقین تھے جو اپنی ٹیم کو بھی سپورٹ کرتے دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔

اننگز کے شروعات میں پاکستانی اوپنرز ناکام ہوگئے لیکن بعد ازاں مڈؒل آرڈر بلے باز نے ٹیم کو سہارا دیا، شان مسعود اور افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان ایک درمیانہ ہدف دینے میں کامیاب رہا۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ بھی شروعات میں لڑکھڑا گئی اور ان کی 4 وکٹیں صرف 31 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئیں تاہم ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی زبردست بلے بازی کی وجہ سے بھارت نے مجموعی ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر پورا کرلیا۔

Advertisement

میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ویرات کوہلی کے نام رہا جو 53 گیندوں پر 82 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ہاردک پانڈیا 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر