
دورانِ میچ کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
نیوزی لینڈ میں رگبی کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک کھلاڑی موقع پر ہی دم توڑ گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں روا ٹوریا سٹی 2022 اسکواڈ اور سنچری الیون کے مابین رگبی کا میچ کھیلا گیا۔
میچ کے دوران ایک کھلاڑی اچانک گر پڑا اور اس نے حرکت کرنا بند کردی جس پر وہاں موجود کھلاڑی گھبرا گئے اور انہیں سی پی آر دینے کی کوشش لیکن وہ ناکام رہے۔
بعد ازاں میڈیکل ٹیم کو گراؤنڈ پر بلوایا گیا، جنہوں نے کھلاڑی کی موقع پر ہی موت کی تصدیق کردی۔
رپورٹ کے مطابق یہ میچ مقامی رگبی کلب کے قیام کی 100 سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News