
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے پہلے مرحلے کے بارہویں میچ میں زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں کھیلے گئے میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔
جارج منسی 54 اور کیلم میکلوڈ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
زمبابوے کی جانب سے ٹینڈائی چتارا اور رچرڈ نگاراوا نے 2،2 وکٹیں جبکہ بلیسنگ مزارابانی اور سکندر رضانے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
زمبابوے نے 133 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان کریگ اروین 58 اور سکندر رضا 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
Zimbabwe are through to the Super 12 after a fabulous performance in Hobart 👏🏻
The first time they have made it out of the First Round at the #T20WorldCup 🔥#SCOvZIM pic.twitter.com/W1snTvtwch
— ICC (@ICC) October 21, 2022
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے 2 جبکہ بریڈ ویل،مارک واٹ اور مائیکل لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سکندر رضا کو آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
گروپ بی سے زمبابوے اور آئر لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
Zimbabwe and Ireland complete the teams in the Super 12 phase that begins tomorrow! 🙌🏻
Check the updated groups here 👉🏻 https://t.co/xvpQaIitkQ#T20WorldCup pic.twitter.com/WxLcnxhCpd
— ICC (@ICC) October 21, 2022
اس سے قبل گروپ اے سے سری لنکا اور نیدر لینڈز نے سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News