
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ اب بھی زخمی پیسر جسپریت بمرا کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شرکت کے لیے پُر امید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوچ راہول ڈریوڈ نے گزشتہ روز کہا کہ بھارت کو امید ہے کہ زخمی تیز رفتار پیسر جسپریت بمراہ جنوبی افریقہ کی سیریز سے دستبرداری کے باوجود اس ماہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جسپریت بمراہ بدھ کو پروٹیز کے خلاف ابتدائی میچ سے محروم رہے اور کمر کے تناؤ کے فریکچر کی وجہ سے طبی نگرانی میں ہیں۔
بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ 28 سالہ کھلاڑی کا آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے دستبرداری یقینی تھی لیکن ڈریوڈ نے کہا کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
ڈریوڈ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ابھی تک باضابطہ طور پر وہ صرف اس سیریز سے باہر ہیں لیکن ہم دیکھیں گے کہ اگلے چند دنوں میں کیا ہوتا ہے۔
ڈریوڈ نے کہا کہ ظاہر ہے جب تک کہ اسے باضابطہ طور پر خارج نہیں کیا جاتا ہم ہمیشہ پر امید رہیں گے، نہ صرف ایک ٹیم کے طور پر بلکہ ایک فرد کے طور پر بمرا کی واپسی کے لیے پر امید ہیں۔
بھارت اپنی ورلڈ کپ مہم تین ہفتوں بعد شروع کرے گا اور بمراہ کی غیر موجودگی کے باعث ان کے ایونٹ جیتنے کے امکانات کو دھچکا لگا ہے۔
جسپریت بمراہ نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے لیکن وہ اپنی ردھم میں نہیں تھے.
کوچ راہول ڈریوڈ نے اعتراف کیا کہ بھارتی ٹیم نے بمراہ کی ڈیتھ گیند بازی کی مہارت کھو دی ہے۔
جنوری 2016 میں بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کے بعد سے جسپریت بمرا بھارت کے لیے 30 ٹیسٹ، 72 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کے آخری دو میچ ہوم گراؤنڈ پر آج اور منگل کو ہوں گے۔
بھارت کی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو میلبورن میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News