Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا فاسٹ بولر نسیم شاہ اداکاری میں قدم رکھ رہے ہیں؟

Now Reading:

کیا فاسٹ بولر نسیم شاہ اداکاری میں قدم رکھ رہے ہیں؟
کیا فاسٹ بولر نسیم شاہ اداکاری میں قدم رکھ رہے ہیں؟

کیا فاسٹ بولر نسیم شاہ اداکاری میں قدم رکھ رہے ہیں؟

سابق فاسٹ بولر وقار یونس اور نسیم شاہ کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سابق فاسٹ بولر وقار یونس کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں ان کے ہمراہ فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی موجود ہیں۔

Advertisement

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے وقار یونس نے لکھا کہ ’سب متوجہ ہوں کچھ بڑا آرہا ہے، نسیم شاہ صرف بہت اچھے کرکٹر ہی نہیں بلکہ اچھے اداکار بھی ہیں‘۔

وقار یونس کی جانب سے اس ٹوئٹ کے بعد صارفین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی اور صارفین نے مختلف تبصروں کے ذریعے صورت حال کو سمجھنے کی کوشش کی۔

کئی صارفین نے نسیم شاہ کو شوبز سے دور رہنے کا مشورہ دیا تو کئی صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کی دعا کی۔

مسز نسیم شاہ نامی جعلی اکاؤنٹ لکھتے ہیں کہ ’تم کس لائن میں آگئے‘۔

Advertisement

احمد خان نامی صارف نے لکھا کہ ’لوگ کہہ رہے ہیں کہ جیلیٹ کا ایڈ ہے، وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن داڑھی کہا ہے۔

دانیال اظہر نسیم شاہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’نسیم کو وقار سے دور رہنا چاہیے‘۔

عریشہ امتیاز کہتی ہیں کہ ’یہ سب مل کر اس کا کرکٹ کیریئر خراب کریں گے‘۔

Advertisement

فاطمہ خان لکھتی ہیں کہ ’ایسے ہی چلتا رہا تو اس کا حال بھی حسن علی جیسا ہوجائے گا‘۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ہوم ٹیسٹ سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں جب کہ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا جو 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر