Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبدالرزاق نے پی سی بی سے علیحدگی اختیار کرلی

Now Reading:

عبدالرزاق نے پی سی بی سے علیحدگی اختیار کرلی

عبدالرزاق

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی کے کوچنگ اسٹاف سے استعفیٰ دے دیا ہے، عبدالرزاق ڈھائی سال تک پی سی بی کی کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہے۔

سابق آل راؤنڈر نے ایک سال تک خیبرپختونخوا کی کوچنگ کی جب کہ گزشتہ سیزن میں عبدالرزاق کو سینٹرل پنجاب کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم عبدالرزاق تنقید کی زد میں رہے۔

پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) میں حیدر آباد کی ٹیم کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے والے عبدالرزاق کے خلاف سلیکشن کے معاملے میں کئی اعتراضات اٹھائے گئے تھے جب کہ پی جے ایل میں فرائض کی انجام دہی کے بعد انہوں نے سینٹرل پنچاب کی ٹیم کو دوبارہ جوائن نہیں کیا۔

عبدالرزاق پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیم حیدرآباد کے ہیڈ کوچ تھے۔ مصباح الحق اور وقار یونس کے استعفیٰ دینے کے بعد عبدالرزاق کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے عبوری بولنگ کوچ بھی مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement

پی سی بی ذرائع نے عبدالرزاق کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے مختلف نجی چینلز میں مصروفیات کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی میڈیا پالیسی کے مطابق بورڈ کا کوئی بھی ملازم میڈیا میں کام نہیں کر سکتا ہے جب کہ عبدالرزاق میڈیا میں کام کرنے پر آمادہ تھے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

عبدالرزاق نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے انٹرنیشنل اور 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر