
جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر فخر زمان انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: فخر زمان اور شان مسعود کی دستیابی سے متعلق کپتان کا اہم بیان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کے مطابق فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ کل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔
ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا ہے کہ میڈٰکل ٹیم ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، اب مزید رسک نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی رسک میں کامیابی ملتی ہے اور کبھی نہیں، فخر زمان کو کھلا کر رسک لیا لیکن بدقسمتی سے ان کی انجری دوبارہ ہوگئی ہے لہذا اب انہیں آرام دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ انجری کے بعد فخر زمان نے نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں واپسی کی تھی جب کہ قومی ٹیم اب کل جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا چوتھا میچ کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News