Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایڈیلیڈ کے میدان میں کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے، انگلینڈ نے نئی تاریخ رقم کردی

Now Reading:

ایڈیلیڈ کے میدان میں کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے، انگلینڈ نے نئی تاریخ رقم کردی

ایڈیلیڈ کے میدان میں انگلینڈ ٹیم نے 169 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرکے کئی ریکارڈز الٹ پلٹ کردیے۔

بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو بدترین شکست سے دوچار کیا۔

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بغیر کسی نقصان کے سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہی خلاف 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا تھا۔

یہی نہیں بلکہ انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک اور ریلی روسو نے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہی 168 رنز کی شراکت قائم کرکے سری لنکا کے مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا کی 166 رنز کی شراکت کا ریکارڈ توڑا تھا۔

اس کے علاوہ انگلینڈ ٹیم نے کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایڈیلیڈ کے میدان میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر میچ ہارنے کی روایت  بھی توڑ ڈالی۔

اس سے قبل ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تمام 11 مینز ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹاس جیتنے والے ٹیم میچ ہار جایا کرتی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر