Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت ہم میلبرن پہنچ گئے بس اب آپ کا انتظار ہے، شعیب اختر

Now Reading:

بھارت ہم میلبرن پہنچ گئے بس اب آپ کا انتظار ہے، شعیب اختر
بھارت ہم میلبرن پہنچ گئے بس اب آپ کا انتظار ہے، شعیب اختر

بھارت ہم میلبرن پہنچ گئے بس اب آپ کا انتظار ہے، شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارت کے فائنل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی فتح کے بعد سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بھارت کے فائنل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے شعیب اختر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک ویڈیو بیان شیئر کیا جس میں انہوں نے بھارت کے کل کے میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement

کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’کرکٹ کے شاندار کھیل کے لیے ہم میلبورن میں آپ کا انتظار کریں گے‘۔

ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’جی ہندوستان، ہم میلبرن پہنچ چکے ہیں اور آپ کا انتظار کررہے ہیں۔ آپ آجائیں اور ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں کہ آپ کل کے میچ میں انگلینڈ کو پھینٹی لگاکر میلبرن پہنچیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے 1992 میں انگلینڈ کو ہی میلبرن کے گراؤنڈ میں مارا تھا اور اب 2022 ہے، بس یہ فرق ہے لیکن نمبر ایک جیسے ہیں‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کیا 1992 ورلڈکپ کی تاریخ خود کو دہرا رہی ہے؟

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ ’میری خواہش ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کا فائنل ہو، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اور میچ ہونا چاہیے جس کا پوری دنیا بے تابی سے انتظار کررہی ہے‘۔

واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ ہونا باقی ہے جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم اتوار کو فائنل میں پاکستان کے مدمقابل ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر