انگلش کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی وجہ سامنے آگئی
کپتان بین اسٹوکس سمیت انگلش کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی بیمار ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے موسم سرما کے لحاظ سے کپڑے پہننے میں لاپرواہی کی جس کی وجہ سے وہ بیماری میں مبتلا ہوئے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلش کھلاڑیوں نے رات کی تقریب کے دوران بھی گرمی والے کپڑے پہن رکھے تھے جب کہ بیشتر کھلاڑیوں نے آدھے بازو والی شرٹس پہن رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش کھلاڑی بیمار، پنڈی ٹیسٹ ہوگا یا نہیں؟
رپورٹس کے مطابق انگلش کھلاڑیوں کو معمول کا نزلہ اور زکام کی شکایت ہے جب کہ انہیں سخت بخار نہیں۔
دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھلاڑی کل ہونے والا راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل پینل کھلاڑیوں کا معائنہ کررہا ہے جب کہ کھلاڑیوں کی صحت معمول کے مطابق ہے، آرام کی غرض سے اسٹیڈیم نہیں آئے۔ کھلاڑیوں کو وائرل انفیکشن ہوا ہے جو معمول کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ ٹیم کا اعلان
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے جب کہ اس دوران تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹیسٹ یکم تا 5 دسمبر کے دوران راولپنڈی، دوسرا 9 تا 13 دسمبر کے دوران ملتان اور تیسرا 17 تا 21 دسمبر کراچی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
